حکومت کا سرکاری ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ

185

اسلام آباد : حکومت نے عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ 20 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

 

حکومت نے کرسمس کے موقع پر عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کو ہدایات جاری کر دی ہے۔

 

وزارت خزانہ کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے چیف اکاؤنٹس آفیسرکو بھی آگاہ کر دیا گیا اور متعلقہ ملازمین کو تنخواہ، الاؤنسز، پنشن قبل از وقت ادا کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ 20 دسمبر کو جاری کی جائے۔

 

یاد رہے 25 دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منائے گی اور اس موقع پر نت نئے انداز ، رنگوں اور ڈیزائنوں کے کیکس، چاکلیٹس اور کنڈیز بھی تیار کی جاتی ہے۔

 

مسیحی برادری کے مطابق کرسمس خوشیوں کا تہوار ہے جبکہ یہ امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے اور میٹھا کھانے سے خوشی کا احساس دوبالا ہو جاتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.