نکولس پورن پہلی بار پاکستان آنے پر بے حد خوش

123

کراچی: ویسٹ انڈیز کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر بے حد خوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے کراچی پہنچے پر کیا۔ 
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 13 سے 22 دسمبر کے دوران تین ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہے۔ 26 سالہ نکولس پورن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں!‘ 

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوئے تو ان کی جگہ نکولس پورن کو قیادت سونپی گئی ہے جبکہ ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔ 
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آج ہی پاکستان پہنچی ہے جسے ہوٹل پہنچانے کے بعد کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں اور تمام افراد قرنطینہ میں ہیں جو کل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس شروع کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.