کرکٹ میچ کا جھگڑا ، سیکنڈ ائر کے طالبعلم کی جان لے گیا، والد کے سامنے بیٹا قتل

132

عارف والہ : کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ، سیکنڈ ائر کا طالبعلم والد کے سامنے دم توڑ گیا ۔ ملزمان نے ابوطلحہ کو تیل کی ایجنسی پر بیٹھے والد کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق عارف والا میں کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران معمولی جھگڑا شدت اختیار کرگیا  ۔کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران جھگڑے کی وجہ سے میچ ملتوی کردیا گیا ۔ میچ میں جھگڑے کا ملزمان کو رنج تھا اور انہوں نے اس کا بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی  ۔

پولیس کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکنڈ ائیر کا طالبعلم ابو طلحہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ڈی ایس پی عارف والا حافظ خضر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقتول ابو طلحہ کے والد کا کہنا ہے کہ ملزموں کو کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کا رنج تھا انہوں نے  میرے  بیٹے کو میری آنکھوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابوطلحہ گزشتہ شام تیل کی ایجنسی میں بیٹھا تھا جب ملزموں نے حملہ کیا۔

حافظ خضر کا کہنا ہے کہ ابوطلحہ کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.