اداکارہ خوشبو نے ضمانت کروالی

301

لاہور: خواتین سٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے معاملے میں اداکاہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج نے تھیٹر میں خواتین فنکاراؤں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس کی سماعت کی ۔ جس میں عدالت نے اداکارہ خوشبو نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پیش کی ۔ عدالت نےاداکارہ خوشبو کی 21 دسمبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی ۔

 

 

یاد رہے کہ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نےسٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا جبکہ گزشتہ روز تھیٹر ڈائریکٹر اجمل ، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.