لاہور:کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سامنے آنے کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے پی سی بی بڑوں کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں سیریز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان میں ہونے والی سیریز کیلئے پی سی بی نے مختلف آپشن پر غور شور کر دیا ہے ،اس وقت پی سی بی کو جو سب سے اہم مسئلہ درپیش ہے وہ براڈ کاسٹرز کی پاکستان آمد سے متعلق ہے کہ انہیں کیسے پاکستان لایا جائے گا۔
اجلاس میں کھلاڑیوں سمیت اہم آفیشلز کے آئسولیشن سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کو کوئی خطرہ نہیں سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی،جس کیلئے تما م حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.