کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کہاہے کہ مساجد میں صرف ویکسئن لگوانے والے ہی عباد ت کرسکیں گے ، مساجد میں عباد ت کرنے والوں کے لئے ماسک بھی لازم قراردے دیا گیا ۔ نئی ہدایات کا نوٹیفکیشن جاری ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث محکمہ سندھ نے نئی ہدایات جاری کردیں ۔محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں تمام مساجد میں صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا کی ویکسئن لگوائی ہوگی ۔
نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مساجد کے اندر نماز پڑھنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ مساجد کے فرش سے قالین وغیرہ ہٹالیا جائے۔
اس کے علاوہ محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد کو عبادت کے لیے ہوا دار کرنے کے انتظامات بھی کیے جائیں۔
واضح رہے کہ نئے احکامات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں دیئے گئے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.