جھارکھنڈ: بھارتی ریاست جھاڑکنڈ میں خاتون دو سر جڑے بچے کو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانچی کے ایک اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں 2 سر والے بچے کی پیدائش ہوئی جس پر وہ بچے کو اسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گئی، تاہم جب اسپتال انتظامیہ نے بچے کے والدین کا پتا لگانے کی کوشش کی اسپتال میں درج شدہ ایڈریس بھی جعلی نکلا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے والدین کو پہلے ہی اندازہ تھا کہ ان کا بچہ نارمل نہیں ہوگا تو انہوں نے پہلے ہی فرار ہونے کا فیصلہ کر رکھا تھا اور بچے کی پیدائش کے بعد انہوں نے ایسا ہی کیا۔ تاہم ماں کے فرار ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے بچے کو بچانے کی ذمہ داری لی۔
Prev Post
Next Post
تبصرے بند ہیں.