ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس جاری کر دی گئیں جس کے ذریعے شہری ملک سے محبت کا اظہار کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہری اب اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے زریعے ملک سے محبت کا اظہار کرسکتے ہیں، ابوظبی میں گزشتہ روز گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس جاری کردی گئی ہیں۔ ان نمبر پلیٹس پریو اے ای کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے 50 درج کیا گیا ہے اور یہ آج سے عوام کے لئے دستیاب ہونگی۔ نئی نمبر پلیٹس کی خریداری ڈرائیور اینڈ لائسنسنگ ڈائریکٹوریٹ کے تمام سروس سینٹرز سے کی جا سکے گی۔
دوسری جانب یو اے ای میں قومی دن کے موقع پر یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک چھٹیوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایئرلائنز نے شہریوں کیلئے چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا بھی بہترین موقع فراہم کر دیا ہے جس کے تحت بیرون ملک جانے کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں مسافروں کو دو طرفہ ٹکٹ، ناشتہ، 3 رات تک ہوٹل میں قیام دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہر سال قومی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور تیاریاں کی جاتی ہیں اور شہریوں کو قومی دن کو منفرد انداز سے منانے کا بھرپور موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.