اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کےگرد گھیرا تنگ ، 25 سال پرانا کیس سماعت کے لئے منظور کرلیا گیا ۔ پیر کو عدالت میں پیش ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانی نیب اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہیں۔ آصف زرداری کے خلاف اُرسز ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ ریفرنسز میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کرے گا۔
یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری پر اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا اس کے علاوہ آرسز ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم میں ان پر کرپشن کا الزام تھا۔
احتساب عدالت نے سابق صدر کو دونوں مقدمات میں بری کردیا تھا لیکن نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے، نیب نے 2014ء میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا، اور آج تک سابق صدر کو نوٹس نہ ہوسکا، گزشتہ سماعت پر نیب نے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.