لاہور :حکومت کیخلاف جہاں مہنگائی مار چ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں تمام سیاسی پارٹیوں نے مہنگائی مارچ کی قیادت کیلئے پارٹی سطح پر منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ،پہلی دفع جلسے جلوسوں کی قیادت کیلئے مریم نواز کی جگہ حمزہ شہباز کو میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مہنگائی مارچ کی قیادت مریم نواز کی بجائے حمزہ شہبا ز کو سونپ دی گئی ،مسلم لیگ ن نے مختلف صوبوں میں مہنگائی کیخلاف مارچ کیلیے صوبائی تنظیموں کو ہدایات جاری کردیں ،مہنگائی مارچ اورجلسوں کی مانیٹرنگ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف خود کرینگے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز مہنگائی مارچ سے فی الحال آؤٹ نظر آ رہی ہیں ،ہو سکتا ہے مریم نواز لانگ مارچ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگی،دوسری طرف رانا ثناء اللہ خان کو پنجاب میں ارکان اسمبلی سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا،حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناطے ارکان اسمبلی اورکارکنان سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.