ممبئی: بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے اور ویوک اوبرائے کی دوستی کیوں ختم ہوئی ؟ ۔ اگر ویوک ہوٹل کے کمرے میں ذرا سی غلطی نہ کرتے تو آج ایشوریہ رائے بچن نہیں بلکہ ایشوریہ اوبرائے ہوتیں ۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایشوریہ رائے نے ماڈلنگ میں نمایاں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد تیلگو فلم ” اروا ” سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جبکہ ہندی فلموں میں ان کی پہلی فلم ” اور پیار ہوگیا ” تھی ۔ ایشوریہ رائے کا فلمی کیرئیر جیسے جیسے آگے بڑھتا گیا ان کی اداکاری ، رقص اور شہرت میں اضافہ ہوتا رہا ۔
ایشوریہ رائے نے فلم ” ہم دل دے چکے صنم میں ” سلمان خان کے ساتھ اداکاری کی تو دونوں میں پیار بھی پروان چڑھنے لگا یہاں تک کہ ایشوریہ رائے اور سلمان خان کی محبت کی داستانیں عام ہوگئیں اور دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جانے لگا یہاں تک کہ دونوں کی شادی کی خبریں بھی میڈیا حصہ بنتی رہیں ۔
سلمان خان کے ساتھ ان بن ہوئی تو ایشوریہ رائے نے ان کے ساتھ ناصرف تعلق ختم کرلیا بلکہ سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا جس پر وہ آج تک قائم ہیں ۔
سلمان خان سے بریک اپ کے دنوں میں فلم ” کیوں ہوگیا ناں ” میں انہیں ویوک اوبرائے کے مقابل لیڈ رول میں کاسٹ کیا گیا ۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی سلمان خان کے رویئے سے دلبرداشتہ ایشوریہ رائے کو لگا کہ جیسے ویوک سلمان خان کی جگہ لے سکتا ہے ۔ دونوں ایکدوسرے کے قریب آگئے اور کئی فلمی تقریبات میں بھی ایک ساتھ ہی شرکت کی ۔
اس دوران جب سلمان خان کو ایشوریہ رائے اور ویوک کے درمیان بڑھتی قربتوں کا پتہ چلا تو انہوں نے ایشوریہ رائے کو دوبارہ اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کی ۔ کئی اخبارات اور میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ سلمان خان نے ایشوریہ رائے سے معافی بھی مانگی تھی لیکن ایشوریہ رائے اس وقت ویوک اوبرائے کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرچکی تھیں اس لئے وہ مڑ کر نہیں دیکھنا چاہتی تھیں لیکن سلمان خان اس معاملے میں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔ سلمان خان نے ویوک اوبرائے کو ٹیلی فون پر ملنے کا کہا لیکن ویوک نے ان سے ملاقات کا انکار کردیا ۔
اگلے روز ویوک اوبرائے نے ہوٹل کے ایک کمرے میں پریس کانفرنس کی جس میں ایشوریہ رائے کو بھی ساتھ بٹھایا اور کہا کہ سلمان خان مجھے ٹیلی فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ اس دوران ایشوریہ رائے نے ویوک اوبرائے کی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر وہاں سے چلی گئیں اور میڈیا سے کہا کہ میرا اس قصے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ یوں ویوک کی ذرا سی غلطی نے ایشوریہ کو دور کردیا ۔
تبصرے بند ہیں.