ملک میں ڈینگی کے وار جاری، صوبہ بھر سے 528 مریض رپورٹ

197

لاہور: صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے ۔ جبکہ حکومت نے ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ صحت کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 528 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ لاہور سے ڈینگی کے 401 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 50 ، گوجرانوالہ میں 14 جبکہ فیصل آباد میں 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اٹک ، بہاولپور اور اوکاڑہ سے ڈینگی کے 5 پانچ مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ قصور ، ملتان ، ننکانہ صاحب ، ساہیوال اور سرگودھا 4 چار مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 12,817 ہو چکی ہے ۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 8,604 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 4 افراد کی ہلاکت واقع ہوئی ہے ۔ ڈینگی سے ہلاک ہونے والے 4 افراد میں سے 3 کا تعلق لاہور جبکہ 1 کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا ۔

صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,336 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,461 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 875 مریض داخل ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.