نیویارک: قوم پرامید رہے، ریڈلائن عبور نہیں کریں گے ، شوکت ترین

160

واشنگٹن : وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے  ، آئی ایم ایف کے شرائط کے باوجود ریڈ لائن عبور نہیں کریں گے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تاثر دیا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں یہ تاثر غلط ہے ابھی آئی ایم ایف سے  مذاکرات جاری ہیں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے  ۔

شوکت ترین نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف  کے ساتھ ملاقات کافی کامیاب رہی ہے ۔ امید ہے کہ اچھے نتائج برآمد ہوں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ قوم کو ناامید نہیں ہونا چاہئے ۔ مسائل ضرور ہیں لیکن ہم اپنی ریڈلائن عبور نہیں کریں گے  ۔ بینک تو ہمیشہ ہی ڈو مور کا مطالبہ کرتا ہے لیکن ہم نے اپنی سہولت دیکھنی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ اس وقت امریکا میں موجود ہیں اور چیئرمین ایف بی آر بھی ٹیم سے رابطے میں ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مزید قرض کے لئے امریکا میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ۔ 

 

 

تبصرے بند ہیں.