فیصل آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی حدود میں پانچ بجے پہنچی تھی جلسہ گاہ میں ساڑھے 8 بجے پہنچی۔ فیصل آباد والوں آپ کی محبت کا شکریہ ہے۔
فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے مریم نواز شریف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بھگتا ۔جیل کی سختیاں برداشت کی وہ نہ جھکے اور نہ بکے۔
انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف پر ظلم کیا جارہا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں ۔ جب انسان معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہے تو ایک پیج پر ہونے کے باوجود تاریخی رسوائی ظالم کا مقدر بنتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کے مخالفین کو عبرت کا نشان بنایا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا جب بجلی ، آٹا، چینی، پٹرول مہنگا ہوتو سمجھ لیں کے وزیراعظم چور ہے ۔ آج وزیراعظم چور ہے۔ آج پٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ نوازشریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی اب 115 روپے ہے۔ بجلی کا یونٹ نواز شریف کے دور میں 11 روپے تھا اب 26 روپے فی یونٹ ہے۔
مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے کہا کہ عمران خان نے ایک ہی وعدہ پورا کیا کہ جب وہ کہتا تھا کہ میں سب کو رلاؤں گا تو آج پورا عوام رو رہی ہے۔ پہلے پورا ملک کورونا کی لپیٹ میں تھا اور ہے اب لوگ مچھروں کی طرح ڈینگی سے مر رہے ہیں مگر یہ بے حس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رات کے بارہ بج جائیں گے لیکن عمران خان کی کرپشن کی داستانیں ختم نہیں ہوں گی۔ پینڈورا لیکن میں عمران خان کی جماعت اول نمبر پر آئی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو چوروں کا سردار قرار دے دیا۔ کہاں ہے وہ جے آئی ٹی ؟ کہاں ہے وہ جسٹس کھوسہ ؟ جو کہتا تھا کہ نواز شریف کے خلاف درخواست میرے پاس لاؤ میں فیصلہ کروں گا۔
تبصرے بند ہیں.