جام کمال کی چھُٹی یقینی ،نمبرز گیم میں ناراض اراکین بازی لے گئے ،نیاوزیر اعلیٰ کون ہوگا ؟

117

کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان کو راستے سے ہٹانے کیلئے ناراض اراکین نے بڑا اپ سیٹ کر دیا ،بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ناراض اراکین کی ایک بڑی تعداد نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا کر حکومتی جماعت کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والوں نے نمبر گیم پورا کر لیا ہے جس کے تحت 14 اراکین کا سامنے آنا ایک بہت بڑا بریک تھرو ہے ،کیونکہ دوسری طرف اپوزیشن اراکین کی تعداد 23ہے ،اگر اپوزیشن کے تمام اراکین اور تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے 14 اراکین   مل جائیں تو وزیر اعلیٰ کو ’’ڈی سیٹ ‘‘کرنے کیلئے اراکین کی تعداد 37 ہو جائے گی جبکہ وزیر اعلیٰ کو راستے سے ہٹانے کیلئے 33 اراکین کی تعداد کا ہونا ضروری ہے ۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ممکنہ چھُٹی کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے نام بھی سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں جس میں عبد القدوس بزنجو ،سرتاج صالح بھوتانی کے نام زیر گردش ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.