راولپنڈی : پاک فوج کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں 144 ویں لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔آذربائیجان، بحرین،عراق،سعودی عرب اور سری لنکن کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے ۔بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عثمان انور کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کاکول ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کے کے دوران لانگ کورس ، انٹیگریٹڈ کورس ، ٹیکنیکل گریجویٹ کورس ، تیسرے بنیادی فوجی تربیتی کورس اور 18 ویں لیڈی کیڈٹس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔
پاس آؤٹ ہونے والوں میں آذربائیجان ، بحرین ، عراق ، سعودی عرب اور سری لنکا کے کیڈٹس بھی شامل ہیں ۔ دوران تقریب بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عثمان انور کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا ۔ بٹالین سینئر انڈر آفیسر حمزہ نذیر نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔
کورس اندر آفیسر حنا بخاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ مہمان خصوصی سعودی فورس کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں اعزازت تقسیم کیے ۔سعودی جنرل نے پاکستان فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا اور پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی ۔
تبصرے بند ہیں.