وزیراعظم عمران خان کا کوئی بے نامی اکاؤنٹ نہیں، شہباز گل

132

اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے کہا وزیراعظم عمران خان کا کوئی بے نامی اکاؤنٹ نہیں اور ایک، ایک پیسے کا حساب دے چکے جبکہ ان کا فرید الدین نامی شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے ہیں جبکہ عدالتوں نے انہیں صادق و امین قرار دیا ہے کیونکہ ماضی میں ایک آف شور کمپنی استعمال کی گئی جو عدالت میں بتا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فریدالدین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ حکومت شفافیت اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے جبکہ وفاقی وزرا، معاونین خصوصی بھی اثاثوں کی تفصیلات عدالتوں میں جمع کرا چکے ہیں۔

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پانامہ پیپرز نے بیرون ملک چھپائے گئے اثاثوں کو بے نقاب کیا اور اب کہا جارہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا غریب ملکوں کے پیسے کی امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے جبکہ پنڈورا لیکس میں ایسی تفصیلات آتی ہیں تو عمران خان کے موقف کو تقویت ملے گی۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پانامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔

تبصرے بند ہیں.