شہباز شریف نے جھوٹ بولا، 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی : فواد چودھری

136

 

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ایک گھنٹہ اپنی نیوز کانفرنس میں غلط بیانی کی۔ شہباز شریف کیس پاکستان میں چل رہے ہیں۔ انتخابی اصلاحات پر جوائنٹ سیشن بلا رہے ہیں۔ شوکت ترین کو سینیٹر بنایا جائے گا۔

 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر  وزیر مملکت فرخ حبیب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نےپریس کانفرنس میں صرف جھوٹ بولا۔ دو دن پہلےبھی جعلی خبریں چلائی گئیں ۔ لگتاتھاشہبازشریف پریس کانفرنس میں الزامات کاجواب دینگے ۔ شریف فیملی کاوتیرہ ہےکہ کبھی بھی سچ نہیں بولتے۔

 

فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف فیملی نے العربیہ اوررمضان شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی ۔ ان دو ملز کے ذریعے 25ارب روپےکی منی لانڈرنگ کی گئی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال سےکوشش کررہےہیں کہ اپوزیشن سےبات چیت شروع ہو۔ اصلاحات پرجامع قانون سازی کیلئےجوائنٹ سیشن بھی بلانےجارہےہیں۔ بابر اعوان نے اس حوالے سے بریفنگ دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.