امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی حکومت، این جی اوز اور بعض بین الاقوامی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے ساتھ لین دین دین کی اجازت دے دی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے افغانستان میں کسی انسانی بحران سے بچنے کے لیے امدادی سرگرمیوں کے لیے دو لائسنس جاری کیے ہیں۔
ایک لائسنس امریکی حکومت، این جی اوز اور اقوام متحدہ سمیت مخصوص عالمی تنظیموں کو طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے ساتھ لین دین میں ملوث ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
دوسرا لائسنس ، عالمی تنظیموں کو طالبان حکومت کے ساتھ خوراک، ادویات اور طبی آلات کی برآمد سے متعلق کچھ لین دین کی اجازت دیتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.