کویت نے ورک پرمٹ کے اجراء یا اس کی تجدید کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں

138

کویت سٹی : مملکت میں کام کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کیلئے ورک پرمٹ کے اجراء یا اس کی تجدید کیلئے کویتی حکومت نے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

کویتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی ثبوت کے بغیر شہریوں اورغیر ملکیوں کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید یا اجراء نہیں کیا جائے گا۔ حکومت نے پیشہ ورانہ تفصیلات کو تعلیمی قابلیت کے ساتھ جوڑنے کی بڑی پیش رفت کی ہے جو کہ گزشتہ اگست کے آخر تک 1،855 پیشہ ورانہ معملات کو تعلیمی سطح کے ساتھ جوڑنے میں کامیاب ہوا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شہری و غیر ملکی ملازمین کی تعلیمی قابلیت کے ثبوت کے بغیر مطلوبہ ملازم کا عہدہ یا اس کے کام کے اجازت نامے (ورک پرمٹ) کی تجدید نہیں کی جائے گی جب تک کہ اس کا مطلوبہ پیشہ شرائط کے ساتھ موازنہ کرے جو اس پیشے کے لحاظ سے اس ملازم کے عہدے سے مطابقت رکھتا ہو۔

نئے ناموں کی فہرست میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کم از کم ڈپلومہ رکھنے والوں کے لیے ٹیکنیشن، ٹرینر ، سپروائزر، شیف، پینٹر، ریفری کے نام بتائے گئے ہیں جبکہ آپریٹر کا عہدہ چاہے وہ مشینری کا آپریٹر ہو یا کسی بھی چیز کا ان لوگوں میں تقسیم کیا گیا جن کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ڈگری یا پرائمری تعلیم سے کم ہے۔

عنوانات کے طور پر ڈائریکٹر، انجینئر، ڈاکٹر، نرس، ماہر موسمیات، عام طبیعیات دان، جنرل کیمسٹ، ارضیات ، استاد، ریاضی دان، اکاؤنٹنٹ، شماریات دان یا میڈیا اور دیگر شعبوں میں خصوصی ملازمتوں کی تعلیمی سطح کا تعین بیچلر ڈگری یا اس کے برابر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریسٹورنٹ میں منیجر، فوڈ اینڈ بیوریج سروس، ریٹیل اسٹور اور ہوٹل کے استقبالیہ عملے کی کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ رکھی گئی ہے اس کے علاوہ اخبار تقسیم کرنے والے، مزدور، کسان، سیکورٹی گارڈ ، پولٹری بریڈر کے عہدوں کو کم از کم پرائمری تعلیم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیشوں کو تعلیمی سطحوں سے جوڑنا ملازمت کی درجہ بندی اور ملازمت کی تفصیل کے لیے “افرادی قوت” گائیڈ لائن کو اپنانے کے بعد آیا ہے اور یہ تمام خلیجی ممالک میں عام کیا گیا ہے تاکہ جی سی سی ممالک میں کارکنوں کے درمیان عنوان کو معیاری بنایا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.