سعودی عرب نے پاکستانیوں کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا

214

ریاض: سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر کی کاوشوں کا ثمر مل گیا اور سعودی حکومت نے پاکستان کے طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب نے 600 پاکستانی طالب علموں کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول پر مکمل اسکالرشپ دی جائے گی۔ سفارت خانہ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالب علم اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، طلبا کو یونیورسٹی ویب سائٹ اور آن لائن پورٹل پر درخواست دینا ہوگی، ہریونیورسٹی کا اپنا معیار اور طریقہ کار ہوگا۔

سفارت خانہ نے بتایا کہ اسکالرشپ تقریباً تمام شعبوں کے لیے پیش کی جارہی ہے، اسکالرشپ مملکت کی 25یونیورسٹیوں کے لیے دی جائے گی۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 75 فیصد پاکستان جبکہ 25 فیصد مملکت میں مقیم طلبا اسکالر شپ کے اہل ہوں گے۔ دیگر تمام اصول و ضوابط کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.