رونالڈو نے پیسہ کمانے میں دنیا کے تمام فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ دیا

136

لندن: پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے رونالڈو نے فٹبال سے پیسہ کمانے میں میسی سمیت دنیا کے تمام فٹبالرز کو پھر پیچھے چھوڑ دیا ۔

رونالڈو کی اس سال 91 ملین برطانوی پاونڈ یعنی 20 ارب روپے سالانہ آمدنی ہو گی اور اس آمدن میں تنخواہ ، بونس اور کلب کیلئے اشتہارات شامل ہیں۔

بارسلونا چھوڑ کر پی ایس جی جانے والی میسی کو اس سال 8 کروڑ پاونڈ یعنی 18 ارب روپے ملیں گے اور اگر اس رقم کو مہینوں میں تقسیم کریں تو میسی کو ہر ماہ ڈیڑھ ارب روپے ملا کریں گے۔

میسی کے ہی ساتھی فٹبالر پی ایس جی کے نیمار اور مباپے کا نمبر تیسرا اور چوتھا ہے ۔ نیمار کی سالانہ آمدنی 12 ارب روپے کے قریب ہوگی ، مباپے کو سالانہ 7 ارب روپے کے قریب ملیں گے۔

محمد صلاح اس لسٹ میں سب سے اوپر آنے والے مسلمان فٹبالر ہیں، لیورپول کے سپر اسٹار کو 7 ارب روپے سے تھوڑی کم سالانہ تنخواہ ملے گی۔

تبصرے بند ہیں.