لبرل پارٹی نے انتخابی معرکہ جیت لیا، جسٹن ٹروڈو کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن

148

اوٹاوا: کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی نے میدان مار لیا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو کے ایک بار پھر سے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہو گئے۔ 

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت نے 156 اضلاع میں کامیابی حاصل کر لی جبکہ اپوزیشن جماعت نے 122 اضلاع میں فتح اپنے نام کی۔

 

کئی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہونے کے باعث چند اضلاع کے نتائج کا اعلان باقی ہے جب کہ ڈاک کے ذریعے آنے ووٹوں کی گنتی بھی باقی ہے اس لیے مکمل نتائج دو روز بعد سامنے آئیں گے۔ 

دوسری جانب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور خوشحال دنوں کے لیے لبرلز کے ترقی پسند منصوبے کا انتخاب کر لیا ہے اور ہم ان توقعات کو ضرور پورا کریں گے۔

 

جسٹن ٹروڈوکے بڑے حریف کنزرویٹو رہنما ایرین او ٹولے نے بھی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

 

خیال رہے کہ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 338 میں سے 170 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے جس کے باعث لبرلز کو اس بار کسی دوسری جماعت کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنانا ہو گی۔

 

تبصرے بند ہیں.