پشاور: خیبر پختونخواہ میں حکام نےکئی ہوٹلوں پر چھاپے مار کر درجنوں کتوں کا گوشت ضبط کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اتھارٹیز کو اطلاع ملی کے خیبر پختونخواہ کے کچھ ہوٹلوں میں پکنے والے کھانوں میں کتے کا گوشت استعمال کیا جارہا ہے ۔
محکمہ فوڈاتھارٹیز نے پولیس کو ساتھ لے کر آپریشن کیا اور ہوٹل کی چھت سے کٹے ہوئے درجنوں کتے اور بھاری مقدار میں گوشت برآمد کرلیا ۔ پولیس نےچار افراد کو گرفتار کرکے کئی ہوٹلوں کو سیل کردیا ۔
ہوٹل ملازمین نے انکشاف کیا کہ وہ کئی سال سے عوام کو کتا بریانی اور کتا کڑاہی کھلا رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ کے ہوٹلوں پر اس کارروائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ سوشل میڈیا صارفین اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.