جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ، گورنر نے اعتراضات لگا دیے

144

 

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد 14ستمبر کو جمع کی گئی تھی ۔ قواعد و ضوابط کے مطابق تحریک التوا کو پیش کرنے کے لیے اسمبلی اجلاس  21 ستمبر کو متوقع تھا.

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان نے اس پر اعتراضات اٹھائے ہیں جس پر تیکنیکی اعتراضات کے باعث 21ستمبر کو تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے اسمبلی کے اجلاس کی طلبی ممکن نہیں ہوسکے گی ۔

 

رابطہ کرنے پر حزب اختلاف کے ذمہ دار ذرئع نے نیو نیوز کو بتایا کہ حزب اختلاف کو تیکنیکی اعتراضات کے حوالے سے اطلاعات ہیں لیکن  ہمیں ابھی تک اعتراضات سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔

 

ذرائع کے مطابق جب اعتراضات سامنے آئیں گے تو حزب اختلاف کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.