شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے والی 9 امریکی سیاح خواتین نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا

200

پشاور:  امریکی خواتین بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا۔پاکستان کے ناردرن ایریاز کی سیر کرنے والی خواتین نے حکومت کے قائم کردہ سہولت مرکز کو سراہا ۔

تفصیلات کے مطابق 9 امریکی خواتین نے ہنزہ اور چترال سمیت سیاحتی مقامات کی سیر کی ، سیر کے دوران حکومت کی جانب سے قائم سہولت مرکز کی تعریف کی اور لوگوں کی مہمان نوازی سے بھی متاثر ہوئیں۔

امریکی خواتین بائیکرز کی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر پر وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے  کہا کہ  کےپی میں سیاحت سیاحوں کا اعتماد منہ بولتا ثبوت ہے، خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اورمہمان نوازی اپنی مثال آپ ہیں۔

محمودخان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، سیاح کے پی میں آئیں اور قدرتی حسن سے مالا مال مقامات کی سیر کریں۔

 

تبصرے بند ہیں.