پشاور : خیبر پختونخواہ میں ہفتےمیں 2دن تجارتی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ۔صوبے میں آؤٹ ڈورتقریبات میں زیادہ سے زیادہ 400 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتےمیں 2دن جمعہ ،ہفتہ تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس،ویکسی نیشن سینٹرز،ادویات،دودھ کی دکانیں ، تندور،ٹائرپنکچر کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم ان ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی اور آؤٹ ڈورتقریبات میں زیادہ سے زیادہ 400 افراد کی شرکت کی اجازت ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں تین دن نصف حاضری کی پالیسی برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب شہروں کےعلاوہ ملک بھرمیں 2سیف ڈےجمعہ اور اتوار ہوں گے، باقی شہروں میں تجارتی و کاروباری مراکز ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.