امیر حزب اسلامی گلبدین حکمت یا ر کا نئی افغان اسلامی امارات سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

198

امیر حزب اسلامی گلبدین حکمت یا ر کا نئی افغان اسلامی امارات سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کابل:امیر حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی طرف سے نئی کابینہ میں شامل لوگوں پر انہیں کوئی اعتراض نہیں اور ان کی جماعت حزب اسلامی کے رہنما اور کارکن عبوری انتطامیہ سےتعاون کریں گے ۔

گلبدین حکمت یار نے نئی افغان طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا نئی حکومت کی حمایت اقتدارمیں حصہ داربننےکیلئےنہیں،امن واستحکام کیلئےہے،حزب اسلامی نئی افغان حکومت کاساتھ دے گی،رہنما اور کارکن عبوری انتطامیہ سےتعاون کریں۔

انہوں نے کہا گزشتہ 5 دہائیوں میں پہلی باراچھی نمائندہ کابینہ تشکیل دی گئی ہے ،طالبان کو چاہیے وہ تمام ممالک سےسفارتی تعلقات ضروراستوار کریں،گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان کی عبوری حکومت افغان عوام کے مفاد کو مقدم رکھے ۔

تبصرے بند ہیں.