سعودی عرب میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے: ترجمان وزارت صحت

177

ریاض: سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وباکا گراف مسلسل گر رہا ہے، اور کورونا وائرس کی وبا کے مصدقہ کیسز میں بھی مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے ۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ تمام لوگ کورونا ایس او پیز کی پابندی اور ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سائنسی جائزوں سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے سے طویل مدت تک کورونا وائرس سے تحفظ مل جاتا ہے ۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ طبی جائزوں سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے 4 ہفتے بعد وائرس میں مبتلا ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی دو خوراکوں کے بعد اگر کوئی کووڈ ۔19 کا شکار ہوتا ہے تو ایسی صورت میں ہسپتال جانے یا انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔

تبصرے بند ہیں.