آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

222

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہی ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کا حصہ ہوگی۔ پاکستانی سکواڈ 15 رکنی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں 3 کو ریزرو رکھا گیا ہے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ قومی سکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، جو کھلاڑی بہتر آپشن میں تھے ان کو ہی سکواڈ میں رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ نائب کپتان کی ذمہ داریاں شاداب خان کے ذمہ لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں صہیب مقصود، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، محمد نواز، محمد حسنین، محمد حفیظ، خوشدل شاہ، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف، اعظم خان اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ریزرو پلئیرز میں شاہنواز دھانیو عثمان قادر اور فخر زمان شامل ہیں جبکہ سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

ٹیم میں اعظم خان کی شمولیت بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس نوجوان کھلاڑی میں اتنی قابلیت ہے کہ وہ مڈل آرڈر کی کمی کو پورا کر سکتا ہے، ان سے بیک اپ وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں بھی لی جائیں گی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا تھا۔ اس ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ خوشدل خان اور افتخار احمد کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

تاہم صہیب مقصود، سرفراز احمد، سلمان علی آغا اور حارث سہیل ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

قومی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، زاہد محمود، عثمان قادر، شاہنواز دھانی، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل، وسیم جونیئر، محمد نواز، محمد حسنین، محمد حارث، وکٹ کیپر محمد رضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حارث رؤف، امام الحق اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.