لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 2 رہنماﺅں جاوید لطیف اور برجیس طاہر کو طلب کر لیا، دونوں رہنماﺅں پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایم این اے جاوید لطیف کو 9 ستمبر کو 11 بجے دن طلب کیا گیا ہے، ان پر 50 کروڑ روپے کے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے جبکہ برجیس طاہر کو 10 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے اور ان پر 30 کروڑ روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ہدایت پر نیب حکام نے دونوں (ن) لیگی رہنماﺅں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نیب کی طرف سے طلبی کا ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا اور اگر نوسٹ ملا تو نیب حکام کے سامنے ضرور پیش ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.