ہندوستانی کمپنی نے ”منی ہائسٹ سیزن 5” دیکھنے کیلئے ملازمین کو چھٹی دیدی

291

نئی دہلی: ایک ہندوستانی کمپنی نے مشہور سیریل منی ہائسٹ سیزن 5 دیکھنے کے شوقین ملازمین کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مالکان کے اس فیصلے سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کمپنی کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کمپنی کے ملازمین منی ہائسٹ کا سیزن فائیو دیکھنے کیلئے پریشان تھے، اسی سوچ کو ذہن پر سوار کرتے ہوئے بہانے تراشے جا رہے تھے کہ مالکان سے چھٹی لینے کیلئے کون سے جھوٹ بولا جائے۔

انڈین میڈیا کے مطابق کمپنی مالکان نے ملازمین کی دلچسپی کو بھانپتے ہوئے فیصلہ کیا کہ انھیں بہانے بنانے سے پہلے ہی چھٹی دیدی جائے تاکہ وہ سکون سے اپنے پسندیدہ سیریل منی ہائسٹ سیزن فائیو کو دیکھ سکیں۔

خیال رہے کہ نیٹ فلکس کی شہرہ آفاق ویب سیریل منی ہائسٹ کے سیزن فائیو کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیزن فائیو کا پہلا حصہ رواں ماہ 3 ستمبر جبکہ دوسرا 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں کمپنی مالکان کی جانب سے اپنے ملازمین کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 3 ستمبر بروز جمعہ کو منی ہائسٹ کا سیزن 5 نشر ہوگا، اس لئے تمام ملازمین اس دن چھٹی کریں کیونکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کام میں توانائی لانے کیلئے تفریحی لمحات بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.