شہباز شریف سندھ کے 3 روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

152

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کل سندھ کے 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں 29 اگست کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کل 3 روزہ دورے پر کراچی کیلئے روانہ ہوں گے جن کے استقبال کیلئے مسلم لیگ (ن) سندھ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ 
مسلم لیگ (ن) سندھ کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام، سندھ کے صدر اور دیگر لیگی رہنما کارکنان کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچیں گے اور شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کراچی ائیر پورٹ سے ریلی کی شکل میں لے جایا جائے گا جبکہ 29 اگست کو پی ڈی ایم جلسے سے ان کا خطاب بھی شیڈول ہے اور اس دوران صوبے کی کئی اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق شہباز شریف دورہ کراچی کے دوران مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس دوران تنظیمی امور اور مفتاح اسماعیل کے استعفے کے معاملہ پر غور فکر کیا جائے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.