لاہور، رکشا میں نازیبا حرکت کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کا منظرعام پر آنے سے انکار

178

لاہور: چنگچی رکشا میں اوباش نوجوان کی نازیبا حرکت کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی نے منظرعام پر آنے سے معذرت کرلی۔

 

پولیس کے مطابق چنگچی رکشا میں سوار لڑکی سےدست درازی کیس میں زیر حراست 2 ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو فون کرکے منظرعام پر آنے سے معذرت کرلی ہے تاہم تفتیشی ٹیم کی جانب سے لڑکی کو ملزمان کی شناخت کیلئے منانےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تفتیشی ٹیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شناخت کے بعد پولیس خود کیس لڑے گی۔

 

پولیس نے بتایا کہ واقعہ 14 اگست کو سرکلر روڈ پر پیش آیا تھا اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد 21 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانا لاری اڈا کی مدعیت میں 12 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.