پاک افغان کرکٹ سیریز کا امکان روشن ، پاکستان نے افغان ٹیم کو ویزے جاری کردیے

180

اسلام آباد : پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون سیریز کے امکانات ایک مرتبہ پھر روشن ہوگئے ہیں۔  پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیئے۔افغان کرکٹ ٹیم براستہ پاکستان سری لنکا روانہ ہو گی

 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں۔

ترجمان پی سی بی نے کہاہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک سیریز کے شیڈول سے آگاہ نہیں کیا،پاکستان افغان سیریز کے شیڈول سے متعلق فیصلہ  پیر کو متوقع ہے ، ترجمان کاکہناہے کہ پی سی بی کی تصدیق کے بعد افغانستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری کئے گئے۔ افغان ٹیم سری لنکا میں پاکستان ٹیم کی 3 ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گی ۔

تبصرے بند ہیں.