پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے 7 بڑے شہروں میں سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مردان اور سوات میں سپیشل ٹیکنالوجی زون کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ہری پور میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی،ایبٹ آباد میں آئی ٹی پاک، پشاور میں گندھارا ڈیجیٹل کمپلیکس اور ضم شدہ اضلاع میں مرج ایریا ڈیجیٹل کنیکٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 25منصوبوں کے لئے 1 ارب 52کروڑ روپے مخص کئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بہترین سہولیات اور اچھی انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے۔
ان تمام منصوبے کی باقاعدہ آئی ٹی بورڈ نے منظوری دے دی ہے، اب ان منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.