پاکستان میں کورونا سے مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے

218

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار ، 848 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار ، 84 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 11 لاکھ ، 19 ہزار ، 970 تک جا پہنچی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار ، 770 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز رپورٹ ہونے کی شرح 5.73 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.