کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

173

لاہور: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، کشمیر، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، قصور اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آ سکتے ہیں۔

ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، لاہور اور اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

چیراٹ 19، مالم جبہ 14، پٹن 07، پشاور سٹی 04، سیدو شریف 02، بالائی دیر، تخت بائی 01، اسلام آباد 14، سید پور 02، زیرو پوائنٹ 01، اٹک 03 اور گڑھی دوپٹہ میں 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی، سبی 43 ، دالبندین ، روہڑی اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.