اسلام آباد: مشیر احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنید صفدر کے نانا لارڈ آف والتھمسو نہیں ہیں، انھیں چاہیے کہ شادی کی تقریب لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں منعقد کریں، یہاں بہترین کھانا ملتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے جنید صفدر کے نکاح کا کارڈ شیئر کیا اور لکھا کہ مریم نواز اور تمام دوسرے افراد اس میں شرکت کر سکتے ہیں، اس کے بعد اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اپنے بیٹے جنید صفدر کی یہاں شادی کرنی چاہیے، جہاں آپ اپنی جڑیں ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، آپ بیرون ملک نہیں جا سکتیں۔
Btw it’s not that Junaid’s grandfather was Lord Sharif of Walthamstow! Shouldn’t you be having the wedding here where you claim to have roots, Gawalmandi offers best food in Lahore, you n all ‘others’ can participate n afterwards present yourselves before law
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) August 11, 2021
مشیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز نہ جانے یا کہنے کی کوشش کر رہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ آپ ایک مجرم ہیں جو ضمانت پر ہیں، آپ کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیرون ملک نہیں جا سکتیں کیونکہ خطرہ ہے کہ آپ واپس نہیں آئیں گی۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز کے والد، دو بھائی، کزن اور چچا سب اشتہاری اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں۔ جنید صفدر کے نانا لارڈ آف والتھمسو نہیں ہیں، آپ کو یہاں شادی کرنی چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.