چیف سیکرٹری پنجاب کورونا کا شکار، وزیراعلی سمیت 7 شخصیات نے بھی ٹیسٹ کروا لیا

171

 

لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک بھی کورونا کا شکار ہو گئے جبکہ وزیراعلی کے طیارے میں سفر کرنے والی سات شخصیات نے بھی کرونا ٹیسٹ کروا لیا۔ 

 

چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک بہاولپور کے دورے پر تھے، علامات ظاہر ہونے پر چیف سیکرٹری نے اپنا کورونا  ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد چیف سیکرٹری نے خود کو تمام سرگرمیوں سے الگ کر لیا ہے۔

 

چیف سیکرٹری کو بہاولپور سے واپس لاہور روانہ کر دیا گیا ہے چیف سیکرٹری کا لاہور پہنچ کر خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وزیراعلی کے طیارے میں سفر کرنے والی سات شخصیات نے بھی کورونا ٹیسٹ کروا لیا۔ وزیراعلی پنجاب سمیت وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، سی ایس او، پی ایس او کے ٹیسٹ کروائے گئے۔ چیف سیکرٹری کا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد طیارے میں سفر کرنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ 

 

 

تبصرے بند ہیں.