فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ 

515

لاہور : پنجاب کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مشیر وزیر اعلیٰ فردوس عاشق اعوان اور عون چودھری سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق استعفیٰ طلب کرنے کی اجازت وزیراعظم عمران خان نے دیدی ہے۔ جس کے بعد دونوں مشیروں سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں سے استعفیٰ کارکردگی کی بنیاد پر لیا گیا یا سیاسی مصروفیات وجہ بنیں ابھی کچھ سامنے نہیں آیا۔

تبصرے بند ہیں.