نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

235

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے جون 2021 ءکی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے ۔جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی 2021ءکو عوامی سماعت کی۔
اس کے علاوہ انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کا فائدہ لینے والے صنعتی صارفین کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا، البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق صرف اگست کے مہینے کے بلوں پر ہو گا، ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر اطلاق ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.