ترین گروپ کیلئے لابنگ کا الزام ، عون چودھری سے استعفیٰ لے لیا گیا

259

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی امورکے معاون خصوصی عون چودھری سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ عون چودھری پر ترین گروپ کیلئے لابنگ کرنے کا الزام ہے۔

 

نیونیوز کا کہنا ہے کہ عون چودھری کو آج وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا گیا اور ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے عون چودھری ایم پی ایز کو جہانگیر ترین گروپ میں لانے کیلئے لابنگ کرتے تھے ۔

 

عون چودھری کا کہنا ہے کہ مجھے وزیراعلیٰ ہاؤس بلا کر جہانگیر ترین گروپ سے علیحدہ ہونے کا کہا گیا انکار پر استعفیٰ طلب کیا گیا جو میں نے دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات سب کے سامنے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.