اداکارہ اشنا شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

236

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، انہوں وبائی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کے ذریعے اس حوالے سے آگاہ کیا۔ اداکارہ اشنا شاہ نے لکھا کہ ویکسین کے دونوں ڈوزز لگانے کے باوجود میرا کویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں ایک صحت مند لڑکی ہوں، میرا قوت مدافعت بھی کافی بہتر ہے لیکن پھر بھی میں وائرس سے متاثر ہو گئی ہوں اور اس کے اثرات ناخوشگوار ہیں۔

اداکارہ اشنا شاہ نے لکھا کہ مجھے یہ سوچ کے جھٹکا لگتا ہے کہ اگر ویکسین نہیں لگواتی تو پھر کیا ہوتا؟ میں سب سے گزارش کرتی ہوں کے ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اور ڈیلٹا ویرئینٹ کو آسان مت لیں۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ میں سے کسی کا مجھ سے گزشتہ دنوں آمنا سامنا ہوا ہے تو آپ بھی ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

تبصرے بند ہیں.