بجٹ کے اثرات نظر آنے لگے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ

168

اسلام آباد: رپورٹ کے مطابق جون 2021ء کے مقابلے میں جولائی 2021ء کے دوران 16 اشیا جبکہ جولائی 2020ء کے مقابلے میں جولائی 2021ء کے دوران 94 اشیا میں سے 66 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ان میں 32 اشیا کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اور 34 اشیا کی قیمتوں میں 5 سے 9 فیصد کے درمیان اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت جولائی میں مہنگائی کی شرح میں 1.34 فیصد اضافہ ہوا۔

شہری صارفین کو مہنگائی میں 1.29 فیصد اور دیہات کے صارفین کو 1.40 فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ قیمتوں کے حساس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق غریب ترین آبادی کو مہنگائی میں 1.8 فیصد اضافے کا سامنا کرنا پڑا۔

جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت 82.4، پیاز 34.53، ایل پی جی 12.73، مرغی 10.07، انڈے 3.48، کوکنگ آئل 6.56، گھی 6.70، تازہ پھل 7.51، دال مونگ 11.36، دال چنا 4.89، چینی 5.08، گرم مصالحہ جات 2.65، گھریلو آلات و پلاسٹک مصنوعات 2.44، پٹرول 8.08 اور کمیونیکیشن آلات کی قیمت میں 7.10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2020ء کے مقابلے میں جولائی 2021ء کے دوران گندم کی قیمت میں 10.55، آٹا 14.92، گندم سے بنی بیکری آئٹمز 24.213، بیسن 6.31، چاول 7.98، ٹافیاں 16.77، نمکو 11.65، چھوٹا گوشت 13.31، تازہ دودھ 13.73، دودھ سے بنی اشیا 14.55، خشک دودھ 6.58، انڈے 24.7، مکھن 13.77، سرسوں کا تیل 33.32، گھی 31.70 اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل 32.85، خشک پھول5.11، تازہ پھل 13.93، دال مونگ 20.75، دال چنا 10.75، لوبیا 7.69، آلو 16.17، پیاز 9.70، ٹماٹر 21.82، سبزیاں 6.63، چینی 23.1، گڑ10.31، شہد 5.99، آئس کریم 9.38، مصالحہ جات 17.64، مشروبات 3.50، کاٹن کلاتھ 9.77، وول کلاتھ 9.95، ریڈ ی میڈ گارمنٹس 6.78، واٹر سپلائی 10.47، بجلی 21.72، ایل پی جی 37.58، فرنیچر 9.6، ٹیکسٹائل 7.48، گھریلو آلات 12.20، گاڑیوں کے پرزہ جات 10.30، کپڑے دھونے کا صابن 12.17، ادویات 9.68 اور گاڑیوں کی قیمتوں میں 2.75 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.