سی پیک منصوبوں سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملی،سرمایہ کاری بورڈ

187

اسلام آباد: حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگارپالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مددملی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ضروری ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) خوش اسلوبی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہے۔

اس کے سبب میگا پراجیکٹ کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قربتیں بڑھانے،ثقافتی تبادلوں کے پروگرامات اور سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.