گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج پروویڈنس سٹیڈیم گیانا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں کالی آندھی کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
دونوں ٹیموں کے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
قومی ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف نئے شیڈول کے مطابق چار ٹی۔ 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کو کیرن پولارڈ لیڈ کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ3 اگست کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹی۔ 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ12 سے 16 اگست تک جمیکا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ20 سے 24 اگست تک جمیکا میں ہی کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.