لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس موذی مرض میں مبتلا 62 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ طبی حکام نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ اگر بھارت جیسی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں تو پاکستانیوں کو بہت احتیاط کرنا ہوگی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز عالمی وبا میں مبتلا 62 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی ہے۔
گزششتہ چوبیس گھنٹےمیں ملک بھر میں 56 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ہزار 26 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 18 فیصد، پشاور میں 28 فیصد،لاہور 21 فیصد اور اسلام آباد میں 39 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں 27 فیصد، کراچی میں 55 فیصد،پشاور میں 33 فیصد اور گلگت میں 39 فیصد مریض ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 21 ہزار 578، پنجاب میں 18 ہزار 571، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 36،اسلام آباد میں 3 ہزار 536، بلوچستان میں 2 ہزار 400،گلگت بلتستان میں 859، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 499 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 40 ہزار 164 ہو چکی ہے۔
بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 319 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 66 ہزار 287 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 24 ہزار 145، بلوچستان میں 30 ہزار 289، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96، اسلام آباد میں 87 ہزار 304، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 43 ہزار 673،پنجاب میں 3 لاکھ 56 ہزار 211 اور سندھ میں 3 لاکھ 80 ہزار 93 مریض ہیں۔
تبصرے بند ہیں.