کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل کو ایک دفعہ پھر کپتانی کی ذمہ داری مل گئی ،کشمیرپریمیئر لیگ سیزن ون کیلئے کامران اکمل کو کوٹلی لائنز کا کپتا ن مقرر کر دیا گیا ۔
پاکستان کے معروف وکٹ کیپرکامران اکمل کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ پھر انہیں کپتانی کا موقع دینا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے ،انہوں کے کہا کہ میں کوشش کرونگا کہ پرفارمنس اور کپتانی سے ٹیم کو ٹائٹل جتوائوں ۔
کامران اکمل نے کہا کوٹلی لائنز کی کپتان میرے لیے اعزاز ہے، ٹیم اونرز خالد ضیا، ناصر یوسف اور فیصل ندیم مرزا اور مرزا اعجاز بیگ کا شکرگزار ہوں،انہوں نے کہا ہیڈکوچ عبدالرزاق کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ،پوری کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس اور کپتانی سے ٹیم کو جتواؤں۔
واضح رہے کشمیر پریمئیر لیگ چھ سے سولہ اگست تک مظفرآباد میں منعقد ہوگی،کوٹلی لائنز کی ٹیم میں کامران اکمل ، فخرزمان ، آصف علی ، عثمان قادر، عمران خان سینئیر شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.