چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

189

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

چیئرمین سینیٹ کو طبیعت خراب ہونے پر کچھ دیر قبل ہسپتال ‏منتقل کیا گیا ہے۔ ‏ صادق سنجرانی کو سینے میں تکلیف پر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کا طبی ‏معائنہ کر رہے ہیں۔صادق سنجرانی کے بلڈ ٹیسٹ بھی لیے گئے ہیں اور رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

 

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں بھی چیئرمین سینیٹ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ‏تھا اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

 

اے ایف آئی سی راولپنڈی میں ضروری ٹیسٹ ہونے کے بعد صادق سجرانی کو مکمل آرام تجویز ‏کیا گیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.